سرکاری تقریبات میں قومی ترانہ باآواز بلند پڑھنا لازمی قرار دیدیا گیا

اس سے قبل سرکاری تقریبات کے دوران صرف قومی ترانے کی دھن بجائی جاتی تھی۔

اس سے قبل سرکاری تقریبات کے دوران صرف قومی ترانے کی دھن بجائی جاتی تھی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سرکاری تقریبات کے دوران قومی ترانہ باآواز بلند پڑھنا لازمی قرار دیدیا۔


پہلا عملی مظاہرہ رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب کے دوران تمام شرکا نے کیا ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ سرکاری تقریبات میں تمام حاضرین قومی ترانے کی دھن پر باآواز بلند قومی ترانہ پڑھیں گے۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری تقریبات کے دوران صرف قومی ترانے کی دھن بجائی جاتی تھی۔
Load Next Story