ماسٹر پلان کے تحت ٹریفک روٹس ترتیب دیے جائیں گورنر سندھ
ٹریفک روٹس اورسہولتوں کو ہائی ڈینسٹی زون کے پلان سے ہم آہنگ رکھا جائے
آبادیوں کی اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کا بے جا دباؤ نہ ڈالا جائے، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی صدارت میں گورنر ہائوس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کلفٹن، ڈیفنس اور ساحل سے متصل علاقوں میں ٹریفک کی روانی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر فرخ ، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ،کے ایم سی ، ڈیفنس اتھارٹی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے مذکورہ علاقوں میں مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے واضح ماسٹر پلان کے تحت ٹریفک روٹس ترتیب دینے اور مطلوبہ سڑکوں، انڈر پاس اور فلائی اوورز کے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انھوں نے اس ضمن میں شہر بھر سے ساحلی تفریح گاہوں کو جانے والے شہریوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات کا خیال رکھنے پر زور دیا ،گورنر نے کہا کہ رہائشی آبادیوں کی اندرونی سڑکوں کو ٹریفک کے بے جا دبائوسے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے ، ٹریفک روٹس اور متعلقہ سہولتوں کو ہائی ڈینسٹی زون کے مجوزہ پلان سے ہم آہنگ رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔