مشرف کیس وزیراعظم نے وزرا مشیروں اور لیگی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

پرویزمشرف کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں لہذا وزارت داخلہ ہی بیان دینے کی مجاز ہے،پولیٹیکل سیکریٹری وزیراعظم

پرویز مشرف کے کیس پر کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے۔،وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا اورمشیروں سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کو پرویز مشرف کیس پربیان بازی سے روک دیا ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں لٰہذا اس سلسلے میں صرف وزارت داخلہ ہی کوئی بیان دینے کی مجاز ہے۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزرا اور مشیروں سمیت (ن) لیگ کے رہنماؤں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی پرویز مشرف کے کیس پر کسی بھی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔
Load Next Story