ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کینگروز نے ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک پر نگاہیں مرکوز کر لیں

آسٹریلیا نے 2010 اور2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2009 میں انگلینڈ نے تاج اپنے سر پر سجایا تھا،

آسٹریلوی قائد میگ لیننگ انگلش ہم منصب شارلوٹ سے مصافحہ کررہی ہیں ، ویمنز فائنل آج ہوگا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی20کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔


کینگروز نے ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک پر نگاہیں مرکوز کر لیں، البتہ بلو شرٹس کوگذشتہ ایشزسیریز میں فتح کی بدولت فیورٹ تصورکیا جا رہا ہے، مختصر کرکٹ میں عمدہ ریکارڈز اپنے نام رکھنے والی اوپنر و کپتان شارلوٹ ایڈورڈز امیدوں کا محور ہوںگی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے 2010 اور2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2009 کے اولین ایڈیشن میں بطورمیزبان انگلینڈ نے تاج اپنے سر پر سجایا تھا، دونوں ویمنز ٹیمیں گذشتہ دنوں میں ایشز سیریز میں کئی مرتبہ مدمقابل آچکیں۔

لہذا ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے بخوبی واقف ہیں، گذشتہ برس اگست سے اب تک انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان 14 مقابلے ہوچکے، روایتی ایشز سیریز کو بھی ٹیسٹ کے بجائے ون ڈے اور ٹی20 کے تین، تین میچز سے مکمل کیاگیا تھا، فاتح کا تعین پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا، انگلش کپتان شارلوٹ ایڈورڈز سردست عمدہ فارم میںہیں، وہ اب تک ایونٹ کے پانچ میچزمیں 37.4 کی اوسط سے 187رنز اپنے نام جوڑ چکیں، اس میں بنگلہ دیش کیخلاف 80 اور ویسٹ انڈیز کے مقابل44 کی اننگز نمایاں رہیں، جنوبی افریقہ سے سیمی فائنل کی کامیابی میں انھوں نے 36رنز بناکر ہاتھ بٹایا، ان کی حریف آسٹریلوی اوپنر میگ لیننگ بھی اب تک جاری ایونٹ کے پانچ میچزمیں 213رنز بناکر نمایاں رہی ہیں،ان کی اوسط 42.6 ہے، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف 126 کی اننگز بھی کھیلی، میرپور میں فائنل کیلیے الگ وکٹ تیار کی گئی جو سیمی فائنلزسے مختلف ہوسکتی ہے۔
Load Next Story