فیملی سرکل ٹینس میں جینا اور ایوگنی نے ٹائٹل کی جانب قدم بڑھا دیے
سیمی فائنلز میں ایوگینی کا مقابلہ آندریا پیٹکووک سے جبکہ جینا کو سوئس پلیئر بیلینڈا بینسک کا چیلنج درپیش ہے۔
فیملی سرکل ٹینس: کوارٹر فائنل میں سارا ایرانی کو ہرانے پر سوئس پلیئر بیلینڈا بینسک مسرور
فیملی سرکل کپ ویمنز ٹینس میں جینا سیپلووا اور ایوگنی بوچارڈ نے ٹائٹل کی جانب قدم بڑھا دیے۔دونوں نے کوارٹر فائنلز میں بالترتیب ڈنیلا ہنچووا اور جیلینا جینکووچ کو ٹھکانے لگایا، سیمی فائنلز میں ایوگینی کا مقابلہ آندریا پیٹکووک سے ہوگا، جیناکوسوئس پلیئر بیلینڈا بینسک کا چیلنج درپیش ہے
،تھرڈ سیڈ سارا ایرانی کو سوئس پلیئر بیلینڈا بینسک نے واپسی کا پروانہ تھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی خوبرو پلیئر ایوگنی بوچارڈ سربیئن حریف جیلینا جینکووچ کو پچھاڑ کر فیملی سرکل کپ ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، 6 سیڈ ایوگنی کے کیریئر کی یہ بڑی فتح ہے،20 سالہ کینیڈین پلیئر نے سابق ورلڈ نمبرون اور 2 سیڈکو 6-3،4-6 اور6-3 سے مات دی، گرین کلے کورٹ ایونٹ پر گذشتہ برس بھی دونوں پلیئرز کوارٹر فائنل میں مدمقابل آئی تھیں تاہم اس وقت جیلینا نے میدان مارلیا تھا، بوچارڈ نے جیلینا کیخلاف عمدہ فٹ ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا، انھوں نے دو گھنٹے 2 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں فرسٹ سروس پر 65 فیصد پوائنٹس جیتے، بوچارڈ رواں برس کسی بھی ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوئی ہیں، اس سے قبل انھوں نے سیزن کے پہلے گرینڈسلم آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میںجگہ بنائی تھی، جینکووچ نے دوسرے سیٹ میں حریف کی سروس بریک کرتے ہوئے4-3 سے برتری لی۔
اس کے بعد لگاتار تین گیمز جیت کر مقابلے کو تیسرے سیٹ میں پہنچا دیا،2007 میں ایونٹ جیتنے والی جینکووچ سے اس مقابلے میں ایک ڈبل فالٹ ہوئی،وہ دوسری سروس پر 19 میں سے محض7 پوائنٹس ہی جیت پائیں، بوچارڈ سے اب تک تین باہمی مقابلوں میں جیلینا کی یہ دوسری ناکامی ہے، دیگر کوارٹر فائنلز میں سلواکیئن پلیئر جینا سیپلووا نے ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ہموطن ڈنیلا ہنچووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور6-1 سے ہرایا، تھرڈ سیڈ سارا ایرانی کو سوئس پلیئر بیلینڈا بینسک نے واپسی کا پروانہ تھما دیا، ان کی جیت کا اسکور 4-6،6-2 اور6-1 رہا، 14 سیڈ جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک نے جمہوریہ چیک کی 9 سیڈ لوسیا سفارووا کیخلاف 6-3 ، 1-6 اور6-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کے دوسرے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد اس مرتبہ ایونٹ کو نئی چیمپئن ملے گی، جس کیلیے ایوگنی بوچارڈ اور سلواکیئن کھلاڑی جینا سیپلووا کا نام نمایاں ترین ہے، جینا نے دوسرے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کو ٹھکانے لگانے کے بعد تیسرے مرحلے میں روسی حریف الینا ویسنینا کا قصہ تمام کیا تھا،اب کوارٹر فائنل میں ہموطن تجربہ کار پلیئر ڈنیلا ہنچووا بھی اس بڑھتے ہوئے طوفان کو سامنے نہیں ٹھہر پائیں،دوسری جانب ایوگنی بوچارڈ نے اپنے سفر کا آغاز دوسرے راؤنڈ میں ایلا کدریتسووا کو شکست دے کر کیا، تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز بھی ان کا شکار بنی تھیں۔