دنیا کی 80 فیصد آبادی پولیو سے پاک ہوگئیعالمی ادارہ صحت

بھارت میں پولیو پر قابو پالیا گیا، پاکستان میں وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکا

بھارت میں پولیو پر قابو پالیا گیا، پاکستان میں وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکا. فوٹو: ایکسپریس/فائل

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیو سے پاک ملک قراردے دیاعالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی مشرقی ایشیاپولیوسے پاک ہوچکا ہے ۔


جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی 80فیصد آبادی پولیو سے پاک ہوچکی ہے ،پاکستان ،افغانستان اورنائیجیریاسے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں کیاجاسکا، بھارت کی جانب سے پولیوسے بچاؤکے لیے2دہائیوں سے کوشش جاری تھیں بھارت میں پولیوکاآخری کیس جنوری 2011 میں رپورٹ ہواتھا ۔

عالمی ادارہ صحت کے قواعد کے مطابق کسی بھی ملک کو پولیو فری زون اس وقت قراردیاجاتا ہے جہاں 3 سال تک پولیوکا کوئی کیس رپورٹ نہ ہو، بھارت میں 3 سال قبل پولیوکیس رپورٹ ہواتھا تاہم 3 سال گزرنے کے بعد بھی بھارت میں پولیوکا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوفری زون قراردیدیا قواعد کے مطابق عالمی ادارہ صحت ایسے ملک کو باقاعدہ پولیوفری سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔
Load Next Story