دورہ بھارت، مچل سینٹنر کیوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

ویلنگٹن: دورہ بھارت کیلیے مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل اسکواڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔

مچل سینٹنر بھارت میں نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل اسکواڈ کی قیادت سنبھالیں گے، آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر بین لیسٹر کو پہلی بار ملکی ٹیم میں طلب کرلیاگیا۔

کین ولیمسن اور ٹم ساؤدی غیرحاضر رہیں گے، وہ پاکستان سے سیریز مکمل ہونے پر ملکی اسکواڈ سے الگ ہوجائیں گے۔

کیوی سلیکٹر لارسن نے کہا کہ بھارت میں مچل سینٹنر ہماری وائٹ بال ٹیم کے قائد ہوں گے، وہ اس سے قبل کولکتہ میں 2021 میں بھی کپتانی کرچکے ہیں، ان کا تجربہ بھارتی کنڈیشنز میں ہمارے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہوگا۔