دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 1 مئ 2024
چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان (فوٹو: پی سی بی)

چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان (فوٹو: پی سی بی)

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی، دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،شریک ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی

اس موقع پر محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بھارت سمیت تمام 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر کریں گی اور ہائبرڈ ماڈل کے کسی طور قابل قبول نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔