گاڑیوں کی خریداری کی ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کا اسکینڈل بے نقاب، ملزم گرفتار

کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا


ویب ڈیسک February 03, 2026

گاڑیوں کی خریداری کی ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ 

ترجمان  لاہور پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان اور چوکی انچارج فردوس مارکیٹ راشد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ نجی سوسائٹی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا،  گلبرگ، کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اسپیشل ٹاسک دیا تھا 

اے ایس پی گلبرگ نے کہا کہ گرفتار ملزم ایپ کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں کا فراڈ کرتا تھا،  ملزم  ایپ پر مہنگی گاڑیاں فروخت کرنے والوں سے گاڑیوں کی معلومات حاصل کرتا، ملزم شہریوں کو ایپ پر موجود ایڈ اور حاصل شدہ معلومات سے بےوقوف بناتا۔

اے ایس پی رجندر میگھوار نے کہا کہ ملزم بہانے سے کروڑوں کی رقم مختلف اکاؤنٹ میں منگوا کر رفوچکر ہو جاتا تھا، ملزم ابتک کروڑوں روپے کی 29 سے زائد فراڈ کی وارداتیں کر چکا ہے، ملزم ابتک کروڑوں کے 6 مقدمات میں اشتہاری بھی ہے،   ملزم لاہور، گوجرانوالہ، ملتان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔

اے ایس پی گلبرگ  نے کہا کہ ملزم  سے 1 کروڑوں 20 لاکھ روپے  برآمد کر لیے گئے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے۔

مقبول خبریں