کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ 5 افراد جاں بحق
ملیر سعود آباد، لیاقت آباد، بغدادی ، سائٹ اور دیگر مقامات پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی
سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ کے قریب مقامی فیکٹری کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 15 سالہ عزیز نامی لڑکے کی لاش ملی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ، سہراب گوٹھ سے نوعمر لڑکے کی ٹینک سے ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد کے علاقے نمبر 15 لیاقت مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ کامران عرف کاشان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ایس ایچ او سعود آباد آفتاب رند کے مطابق مقتول مقامی گارمنٹس فیکٹری کا ملازم تھا اور کام سے واپس پیدل گھر کھوکھرا پار جارہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا ، مقتول ایک بچے کا باپ اور اہلسنت والجماعت ملیر زون کا علاقائی عہدیدار تھا ، اہلسنت و لجماعت کے ترجمان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، کامران عرف کاشان کی ہلاکت پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ، لیاقت آباد کے علاقے نمبر 10 سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ سید سرفراز عالم جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لیاقت آباد 6 نمبر کا رہائشی اور بلڈر تھا جبکہ مقتول کو جسم پر 9 گولیاں ماری گئیں تھیں ، مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ، شاہ فیصل کالونی پل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار شخص شدید زخمی ہو گیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں قریب واقع نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 28 سالہ عبدالرافع کے نام سے ہوئی جو کہ ایک ٹیکسٹائل مل کا مینجر اور فیڈرل ابی ایریا کا رہائشی تھا ، واقعے کے بعد شرافی گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی پولیس کے درمیان حدود کا تنازع چلتا رہا جبکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت بتایا جاتا ہے۔
بغدادی کے علاقے شاہ بیگ لین سلاٹر یارڈ روڈ گلی نمبر 4 کے قریب نامعلوم ملزمان پشت پر ہاتھ بندھے ہوئے ایک شخص کو اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پر لائے اور اسے وہاں کھڑا کر کے فائرنگ سے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، ۔ سائٹ اے تھانے کے علاقے میٹروول باوانی چالی کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ فرحان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا جسے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران گولی ماری تھی۔
سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ کے قریب مقامی فیکٹری کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 15 سالہ عزیز نامی لڑکے کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ،متوفی جنجال گوٹھ رہائشی بتایا جاتا ہے ، بغدادی کے علاقے تاج پشاوری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ جمعہ جبکہ اسی تھانے کی حدود مولا مددکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17 سالہ ذاکر زخمی ہوگیا ، شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ حنیف زخمی ہوگیا ۔دریں اثنا رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے الفلاح روڈ پر رات گئے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 مغویوں 25 سالہ محمد اسلم اور 18 سالہ اکبر علی کو بحفاظت بازیاب کرالیا تاہم اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔