جون تک770ارب ٹیکس وصولی کاغیرحقیقت پسندانہ ہدف مقرر

ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے ٹیکس وصولیوںمیں31.1فیصدگروتھ درکارہوگی

رواںمالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کی شرح 17 فیصد سے نہیں بڑھی فوٹو: فائل

ایف بی آرکی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ریونیو شارٹ فال کوپورا کرنے کیلئے آخری سہ ماہی کیلیے770ارب کا غیر حقیقت پسندانہ ہدف مقرر کرنیکاانکشاف ہواہے ۔


ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے ٹیکس وصولیوںمیں31.1فیصدگروتھ درکارہوگی جبکہ رواںمالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ابھی تک یہ شرح 17 فیصد سے نہیں بڑھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہدف حاصل کر بھی لیاگیاتورواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ 2475 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا اورمالی سال کے اختتام تک ڈیڑھ سے دو سو ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوگا۔
Load Next Story