ایران پر پابندیاں گیس منصوبے میں رکاوٹ ہیں وزیر پٹرولیم

منصوبے کی تکمیل کیلیے پرعزم ہیں، پابندیاں اٹھ جائیں تو کام شروع کر دیں گے، شاہد خاقان عباسی

منصوبے کی تکمیل کیلیے پرعزم، پابندیاں اٹھ جائیں تو کام شروع کر دینگے، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان پرعزم ہے تاہم ایران کے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیاں اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر ایک بار یہ پابندیاں اٹھا لی جائیں توحکومت پاکستان فوری طور پراس منصوبے پر کام شروع کردے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ پاک ایران گیش پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تین سال کاعرصہ درکارہے، پاکستان کے پاس مالیاتی وسائل موجود ہیں جن کی مدد سے گیس پائپ لائن بچھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر بلکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ایل این جی درآمد پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
Load Next Story