ڈیوس کپ پاکستان نے 40 برس بعد فلپائن کو ہرادیا
3-2 سے فتح نے گروپ کے فیصلہ کن راؤنڈمیں پہنچادیا، تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
ڈبلزکے بعد قومی پلیئرز نے دونوں ریورس سنگلزبھی جیت لیے، اعصام الحق کامیاب۔ فوٹو: فائل
ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فلپائن کو 40 برس بعد شکست دے دی، ٹائی میں ملنے والی 3-2 سے فتح نے قومی ٹیم کو ایشیا اوشیانا گروپ 2 کے تیسرے اور فیصلہ کن رائونڈ میں پہنچادیا، جہاں پر قومی ٹیم کا مقابلہ 12 سے 14 ستمبر کو تھائی لینڈ سے ہوگا، جس نے دوسرے مقابلے میں کویت کو4-1 سے مات دی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا اوشیانا گروپ 2 کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان نے فلپائن کو زبردست کم بیک کرتے ہوئے اتوار کو دونوں اختتامی ریورس سنگلز جیت کر 3-2 سے کامیابی حاصل کرلی، یہ فلپائن کیخلاف پاکستان کی40 برس بعد پہلی فتح ہے، منیلا میں منعقدہ ٹائی میں میزبان فلپائن نے دونوں ابتدائی سنگلز جیت کر2-0 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم ہفتے کو ڈبلز میں اعصام اور عقیل نے میزبان حریفوں کو مات دیکر ٹیم کا خسارہ کم کردیا تھا، اتوار کو پہلے ریورس سنگلز میں معروف قومی پلیئر عقیل خان نے فلپائنی پلیئر جونی آرسیلا کا سامنا کیا، تاہم وہ 6-4 ، 1-6، 6-2 ، 3-6 اور1-5 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئے، فیصلہ کن سنگلز میں اعصام الحق نے پیٹرک جون ٹیرو کو6-2،6-3،3-6اور 6-4سے ہرادیا۔