شفقت چیمہ نے نئے اور منفرد کرداروں کی تلاش شروع کردی
منفی کرداربہت کرلیے، کچھ نیا کرنا چاہتاہوں جسے لوگ برسوں یادرکھیں، شفقت چیمہ
منفی کرداربہت کرلیے، کچھ نیا کرنا چاہتاہوں جسے لوگ برسوں یادرکھیں، شفقت چیمہ۔ فوٹو : فائل
اداکارشفقت چیمہ نے اپنے لیے نئے اور منفرد کرداروں کی تلاش شروع کر دی۔ شفقت چیمہ نے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ اپنے کیرئیرمیں ولن اورمنفی کرداربہت کرلیے اب کچھ نیا کرنا چاہتاہوں۔
ہمارے ملک کے معروف ہدایتکارمیری اس خواہش کومدنظررکھتے ہوئے مجھے اب نئے کرداروں میں کاسٹ کررہے ہیں۔ یہ میرے لیے چیلنجنگ ہے لیکن میں اس کوخوش اسلوبی سے کرونگا۔ مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں پربھروسہ ہے اورمجھے امید ہے کہ لوگ بھی اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ میں نے ولن سے ہٹ کر جب بھی کوئی کردار ادا کیا تو فلم بینوں نے میرے کردار کو بہت پسند کیا اس لیے میرا دل چاہتا ہے کہ میرے طویل فنی تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ نئے کردارکروں جن کولوگ برسوں یادرکھیں۔