فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگےجاوید شیخ
کروڑوں کمانے والوں نے انڈسٹری کوبحران تک پہنچایا اب اسے بچانے کیلیے آگے نہیں آرہے
کروڑوں کمانے والوں نے انڈسٹری کوبحران تک پہنچایا اب اسے بچانے کیلیے آگے نہیں آرہے ۔ فوٹو: فائل
معروف اداکارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے بیان بازی توہر کوئی کرتا ہے ۔
لیکن اب عملی اقدمات کرنا ہونگے۔ جب تک ہم لوگ ایک پلیٹ فارم پراکھٹے نہیں ہونگے اس وقت تک بہتری کی بات کرنا درست نہیں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار جاویدشیخ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوبحران تک پہنچانے میں ان لوگوں نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے اس کے ذریعے کروڑوںروپے کے ساتھ ساتھ جائیدادیں بنائیں۔ سنگین صورتحال ہونے کے باوجود مفادپرست فلم انڈسٹری کوبچانے کے لیے آگے نہیں آرہے۔ اگران حالات پرقابونہ پایا گیا تو پھر صورتحال مزید بگڑجائے گی اورکوئی بھی شخص فلم انڈسٹری کومکمل تباہ ہونے سے نہیں بچاپائے گا۔