ارجن کپور میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں ہیںسوناکشی

تیور کی شوٹنگ کے دوران وہ محدود تعلق رکھنے کے باوجود سب سے تعاون کرتے تھے

تیور کی شوٹنگ کے دوران وہ محدود تعلق رکھنے کے باوجود سب سے تعاون کرتے تھے۔ فوٹو : فائل

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکار ارجن کپور کو پیشہ ور اداکار کا خطاب دیدیا۔ سوناکشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے اداکار ارجن کپور کے ساتھ فلم '' تیور'' میں کام کیا ہے۔


وہ پیشہ ور اداکار ہیں جن میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں جس کا مظاہرہ انھوں نے باکمال طریقے سے فلم میں کیا ہے۔ وہ ہر ایک کے ساتھ سیٹ پر تعاون کرتے تھے تاکہ ان سے کسی کو دقت نہ ہو لیکن ہر ایک سے محدود تعلق رکھنے میں انھیں اداکار کے ساتھ کام کر کے بے حد اچھا لگا ۔

دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد ان کا ملک بدعنوانی سے پاک ہوجائیگا جب کہ سیاسی نظام میں بھی تبدیلی آئے گی انھوں نے کہا کہ اس وقت ہر شہری کرپشن اور ملک میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سخت عاجز آچکا ہے انھوں نے کہا کہ میرے والد ہمیشہ ملک میں کرپشن کے خلاف رہے ہیں اور انھوں نے ہمیں بھی یہی سمجھایا کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں ہمیں بدعنوانی کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے۔
Load Next Story