سرجانی میں آپریشن310 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار
جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے دفاتر، دکانیں، مکانات اورچار دیواری توڑدی گئیں،مزید کارروائی کریں گے ، بلا ل منظر
جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے دفاتر، دکانیں، مکانات اورچار دیواری توڑدی گئیں،مزید کارروائی کریں گے ، بلا ل منظر۔ فوٹو : پی پی آئی
سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اور چیئرمین انسداد تجاوزات ٹاسک فورس بلال منظر کی نگرانی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے سرجانی ٹائون میں اے وی کیو ٹرسٹ کی 310 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے میں اے وی کیو ٹرسٹ کی 310 ایکڑ اراضی پر عرصہ دراز سے لینڈ مافیا نے قبضہ کررکھا تھا اور مختلف جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے پلاٹوں کو فروخت کردیا تھا جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے مذکورہ بالا علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کی تعمیل میں کارروائی کرتے ہوئے قابضین سے اس اراضی کو واگزار کرالیا گیا۔
جبکہ جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے دفاتر کو بھی مسمار کردیا گیا، تجاوزات کے خلاف اس کارروائی کے دوران سرجانی ٹائون سیکٹر 10 ،11 اور سیکٹر 6-B میں کئی پختہ دفاتر، دکانیں، مکانات اور غیرقانونی طور پر بنائی گئی چار دیواری کو بھاری مشینری کے ذریعے توڑ دیا گیا ،بعدا زاں واگزار کرائی گئی اراضی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹائون کے حوالے کردیا گیا،اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین بلا ل منظر نے سرکاری اراضی پر قابض افراد اور گروہوں کو متنبہ کیا ہے کہ قبضہ کی گئی اراضی سے ازخود قبضہ ختم کردیں بصورت دیگر سرکاری زمین کو واگزار کرانے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔