سری لنکا کے حادثاتی ٹی 20 کپتان لسیتھ مالنگا تاریخ کا حصہ بن گئے

میری خوش قسمتی ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئن سائیڈ کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا،مالنگا

میری خوش قسمتی ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئن سائیڈ کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا،مالنگا فوٹو : اے ایف پی/فائل

سری لنکا کے حادثاتی کپتان لسیتھ مالنگا تاریخ کا حصہ بن گئے۔


ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں وہ دنیش چندیمل کے نائب کے طور پر میدان میں اترے مگر سلو اوور ریٹ میں ایک میچ کی معطلی پر انھیں قائم مقام کپتان بنایا گیا،لاہیرو تھریمانے کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے چندیمل کو پھر قیادت کا موقع نہیں ملا۔

اس طرح آخری تینوں میچز میں مالنگا نے قیادت کی اور اسے ورلڈ چیمپئن بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ سابق کپتان کمارسنگاکارا کا کہنا ہے کہ میں مالنگا کی قیادت سے کافی متاثر ہوا، سینئر ہونے کے ناطے ہمارا کام کپتان کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ مالنگا نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئن سائیڈ کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
Load Next Story