سپریم کورٹ نے 2لاپتہ افرادسے متعلق مقدمات نمٹادیے

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کاآئی جی پنجاب کوواہ سے لاپتہ شخص بازیاب کرانیکا حکم

سیکریٹری دفاع،ڈی جی آئی بی خود،آئی ایس آئی،ایم آئی کے نمائندے پیش ہوئے فوٹو : ایکسپریس/ فائل

سپریم کورٹ نے 2 لاپتہ افراد فضل ربی اور فہدملک سے متعلق مقدمات نمٹا دیے۔ فضل ربی کا معاملہ کمیشن کو بھیج دیا گیا ۔


جبکہ فہد ملک کامقدمہ درخواست گزارکی عدم پیشی پر اس آبزرویشن کے ساتھ نمٹا دیا کہ اگر مذکورہ شخص بدستور لاپتہ ہوا تو درخواست گزاردوبارہ رجوع کر سکتا ہے۔جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فضل ربی کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے پانچ حراستی مراکز سے رابطہ کیا گیاہے مگر وہ وہاں موجود نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس کیس کو جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن بھی دیکھ رہا ہے۔

اس پر عدالت نے فضل ربی کیس کمیشن کوبھجوادیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میںفل بینچ نے فہد ملک کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رفیق احمدکی جانب سے قاری رشید پیش ہوئے اور بتایا کہ رفیق احمد سے رابطہ نہیں ہوا نہ ہی ملاقات ہوئی ہے کیونکہ وہ اب اسلام آباد نہیں آتا۔جسٹس جواد نے کہاکہ ہو سکتا ہے لاپتہ شخص واپس آگیا ہو ،جو لوگ بازیاب ہو جاتے ہیں وہ پھر عدالتوں میں آنے سے گریزکرتے ہیں، ہم کیس کو نمٹا دیتے ہیں اگر درخواست گزارکو ضرورت ہوگی تو دوبارہ رجوع کرلے گا۔
Load Next Story