اسکواش دانش اور عامر اطلس کوارٹر فائنل میں ناکام
پریٹوریاایونٹ میں 4 پاکستانیوں نے ابتدائی راؤنڈ عبور کرلیا،3کو شکست ہو گئی
پریٹوریاایونٹ میں 4 پاکستانیوں نے ابتدائی راؤنڈ عبور کرلیا،3کو شکست ہو گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
فہدالاحمد اسکواش ٹورنامنٹ میں دانش اور عامر اطلس کی ہمت کوارٹر فائنل میں جواب دے گئی۔
پریٹوریا جونیئر اوپن ٹورنامنٹ میں4پاکستانی ابتدائی مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے،3کو شکست نے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں جاری15ہزار ڈالر انعامی رقم کے فہد الاحمد ٹورنامنٹ میں آخری 2پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں ناکام ہو گئے، تھرڈ سیڈ دانش اطلس خان کو پانچویں سیڈڈ قطری پلیئر عبداللہ محمد التمیمی نے باآسانی 3-0 سے ٹھکانے لگایا، میچ کے دوران دانش مکمل طور پر آف کلر نظر آئے۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں ان کے بڑے بھائی عامر اطلس خان نے ٹاپ سیڈ میزبان کھلاڑی عبداللہ المزیان کو انتہائی ٹف ٹائم دیا، ابتدائی دونوں گیمز ہارنے کے باوجود مقابلہ 2-2 سے برابرہو گیا،آخری اور فیصلہ کن گیم میں عامر 2-4 کے خسارے میں تھے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے ۔
یادرہے کہ ایونٹ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوںنے شرکت کی تھی، علی مجتبیٰ بخاری کوالیفائنگ مرحلہ ہی عبور نہ کرسکے جبکہ خواجہ عادل مقبول پہلے راؤنڈ کے مہمان ثابت ہوئے۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ میں جاری پریٹوریا جونیئر اسکواش ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک7 قومی پلیئرز میں سے 4 نے فتح حاصل کرلی۔ احسن ایاز نے مصری ہاشم محمد کو 3-1 سے زیر کیا، محمد ثاقب یوسف انگلش حریف بینجمن کیخلاف3-0 سے سرخرو ہوئے، عماد فرید نے مصری احمد عاشوشے کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-2 سے ٹھکانے لگایا، دوسری طرف سیکنڈ سیڈ طیب اسلم ہم وطن حسیب گل کو 3-0 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے ناصر خان اور مبارک محسن کو شکست نے ایونٹ سے باہر کردیا۔