بجلی چوری پر پختونخوا کے 11فیڈرز بند کردیں گے عابد شیر
تحریک انصاف کے وزرا بجلی چوروں کے حامی ہیں، وزیر مملکت کی پشاور میں پریس کانفرنس
وزیر اعظم کو چاہیے کہ وفاقی وزیر کا علاج کرائیں، صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی کا ردعمل فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں ان تمام فیڈرز کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
جن کے صارفین بل ادا نہیں کرتے ہیں یا چوری کرتے ہیں۔ اسلیے خیبر پختونخوا کے 11فیڈرز بند کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی حکومت نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو)کو اپنی ذمے داریاں بہتر طریقے سے انجام دینے کیلیے 4بلین روپے کے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ۔عابد شیر علی نے کہا کہ اگر کسی کو احتجاج اور جلسے جلوس کرنیکا شوق ہے تو وہ اپناشوق پورا کرلیں مگر جب تک وہ بل ادا نہیں کریں گے ۔
انھیں کسی صورت بجلی استعمال کرنیکی اجازت نہیں ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے وزراء اور اراکین اسمبلی بجلی چوروں کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے وزیر صنعت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر عابد شیر علی کو وزارت سے ہٹاتے ہوئے اسپتال داخل کرائیں تاکہ انکا علاج ہوسکے۔ پختونوں کے صوبے میں آکر پختونوں کو چور،ڈاکو کہنااچھی روایت نہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کو چور کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،آئندہ سے ہم سوچیں گے ایسے شخص کاصوبے میںکس طریقے سے استقبال کریں۔