’’بھوت ناتھ ریٹرنز‘‘بھارت اور پاکستان میں ایک ہی دن ریلیز کی جائیگی

ہارر کامیڈی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم بھوت ناتھ کا سیکوئل ہے

ہارر کامیڈی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم بھوت ناتھ کا سیکوئل ہے ۔ فوٹو : فائل

میگا اسٹار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز بھارت اور پاکستان میں ایک ہی دن ریلیز کی جائے گی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارر کامیڈی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم بھوت ناتھ کا سیکوئل ہے اور اس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار اداکیاتھا ۔امیتابھ بچن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھوت ناتھ ریٹرنز بھارت اور پاکستان میں ایک ہی دن یعنی گیارہ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ پاکستان میں مسٹر بچن کی مقبولیت اور شہرت کو دیکھ کر کیا گیا ہے ۔
Load Next Story