یو ایس کلے کوٹ ٹینس ہیوٹ اور لوپز نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا

بوگوٹا ایونٹ میں سلون اسٹیفنز ابتدا ہی میں حوصلہ ہارگئیں،اینا کیرولیناکو ایرینا بیگو نے اپ سیٹ شکست دیدی۔

بوگوٹا ایونٹ میں سلون اسٹیفنز ابتدا ہی میں حوصلہ ہارگئیں،اینا کیرولیناکو ایرینا بیگو نے اپ سیٹ شکست دیدی۔ فوٹو: فائل

ہوسٹن میں جاری یوایس کلے کورٹ ٹینس میں تجربہ کار آسٹریلوی پلیئرلیٹن ہیوٹ اور 5 سیڈ فلکیانو لوپز نے پہلا مرحلہ عبور کرلی۔

، بوگوٹا ویمنز ٹینس میں سیکنڈ سیڈ سلون اسٹیفنز ابتدا ہی میں حوصلہ ہارگئیں، فورتھ سیڈ سلواکیئن پلیئر اینا کیرولینا شیمڈولووا کو رومانیہ کی ایرینا بیگو نے اپ سیٹ شکست دے دی، پولینڈ ویمنز ٹینس میں ٹاپ سیڈ اگنسیکا ریڈوانسکا اور دفاعی چیمپئن روبریٹا ونسی نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق یوایس کلے کورٹ ٹینس میں 7 سیڈ لیٹن ہیوٹ نے کینیڈا کے پیٹر پولینسکی کو تین سیٹ کے بھرپور مقابلے میں قابو کرلیا، 33 سالہ آسٹریلیا کے نمبرون پلیئر کیلیے موجودہ برس کا آغاز شاندار رہا، انھوں نے برسبین میں17 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجرفیڈرر کو ٹھکانے لگاکر ٹائٹل جیتا تھا، ایڈیلیڈ میں رہنے والے ہیوٹ نے 25 سالہ کینیڈین کوالیفائر پولینسکی کو2گھنٹے 4 منٹ کے دلچسپ مقابلے میں6-4،3-6 اور6-4 سے مات دی، اس مقابلے میں ان سے 12 ڈبل فالٹس بھی سرزد ہوئیں، پہلے راؤنڈ کے دیگر میچز میں5 سیڈ اسپینش کھلاڑی فلکیانو لوپز نے امریکی حریف رابی گنیپری کو 7-5 اور6-2 سے ہرایا، مائیکل روسیل نے ڈینئیل گیمینو کو 6-3،7-6(7/2) سے زیر کیا، بینجمن بیکر نے روبن ریمریز ہیڈالگو کو 6-1،1-6 اور6-3 جبکہ اسٹیو جونسن نے ڈینس کڈلا کو 6-3،7-6(7/4) سے قابو کرلیا۔ دوسری جانب کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ سلون اسٹیفنز پہلے راؤنڈ کی مہمان بن گئیں۔


انھیں میزبان کولمبیئن پلیئر ماریانا ڈیوک نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 ، 6-3 سے ہرایا، فورتھ سیڈ سلواکیئن پلیئر اینا کیرولینا شیمڈولووا کو رومانیہ کی ایرینا بیگو نے 6-3 اور6-1 سے اپ سیٹ شکست دی، البتہ 5 سیڈ فرانس کی کیرولینا گارشیا نے ارجنٹائنی حریف فلورنشیا مولینرو کو 6-3 اور 6-4 سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، دیگر فرسٹ راؤنڈ مقابلوں میں کولمبیا کی یولیانا لیزارزو نے امریکی پلیئر ساچیاویکرے کو7-5 اور 6-4 سے ہرادیا، صوفیہ سفاتاوا نے جرمن پلیئر ڈینا پفزینمائر کو 6-4 ، 2-6 اور6-2 سے قابو کیا، ارجنٹائنی پلیئر ماریا ایرگوئن نے روسی حریف ایلا کدریتسووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 4-6 اور 6-3 سے ٹھکانے لگایا، امریکی پلیئر نکول گبز نے ڈینیکا کووینک کو 4-6 ، 6-3 اور6-0 جبکہ اسپینش پلیئر لارا آروبیرینا نے میزبان کولمبین حریف ماریا ہیرازو گونزالز کو 6-1 اور6-0 سے مات دی، سوئس کھلاڑی رومینا اوپراندی نے جرمن حریف ٹیٹجانا میلک کو 7-6(9/7) اور6-1 سے قابو کرلیا، ادھر پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے اوپن میں سیڈڈ پلیئرز نے ابتدائی میچز جیت لیے، 2 سیڈ اور دفاعی چیمپئن اطالوی پلیئر روبریٹا ونسی نے روس کی کیسنیا پاروک کو 6-3،6-3 سے ٹھکانے لگایا۔

ٹاپ سیڈ میزبان اسٹار اگنیسکا ریڈوانسکا نے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو 6-3 اور6-2 سے ہرایا، 5 سیڈ کارلا زاکاپولوا نے پولش پلیئر میگدا لینٹی کو 6-4 اور6-3 سے زیر کرلیا، 8 سیڈ بیلاروسی پلیئر سویٹانا پرنکووا نے جمہوریہ چیک کی آندریا ہیلکووا کو 4-6 ، 7-5 اور6-1 سے شکست دی، آسٹریا کی یووینی میوسبرگر نے میگڈیلینا فریچ کو 6-3 اور6-1 سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھا، فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ نے سربیا کی ویسنا میناسیووا کیخلاف 6-3 اور6-2 سے فتح پائی، رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کو سلواکیئن پلیئر کرسٹینا کوسوا نے 6-1 اور6-1 سے قابو کیا، سلویا سولر نے جاپانی حریف میساکی ڈوئی کو 6-1 اور7-5 سے ہرایا، فرانسسکا شیوان نے ویرا ڈوچیووینا کیخلاف 6-0 ،6-2 سے فتح پائی۔
Load Next Story