پاک بھارت ہاکی سیریز ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی
عام انتخابات کے باعث حکومت سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،بھارتی حکام
عام انتخابات کے باعث حکومت سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،بھارتی حکام۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل
پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس ہاکی سیریز ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی،ہاکی انڈیاکے مطابق دو طرفہ مقابلوں کا انعقاد چاہتے ہیں۔
تاہم ملکی عام انتخابات کے باعث اپنی حکومت کے ساتھ فوری طور پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح ایک بار روایتی حریف کے درمیان ہوم اینڈ اوے بنیادوں پر سیریز پر التوا کے سیاہ بادل منڈلانا شروع ہو گئے۔گذشتہ برس بھی دونوں فیڈریشنزکے درمیان سیریز کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن بھارتی حکومت کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی، اس بار بھی وہی وجہ بنی ہے۔ ہاکی انڈیاکے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ سیریز کیلیے سنجیدہ ہیں لیکن نئی منتخب حکومت کو سیٹ ہونے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔
اس لیے ہمسایہ ممالک کے درمیان رواں برس مقابلوں کا کوئی امکان نہیں لگتا، البتہ یہ سیریز اگلے سال ضرور ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حال ہی میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق مہمان ٹیم تین میچزکیلیے جون میں پاکستان آتی۔ اس حوالے سے ہاکی انڈیا کے عہدیدار نے مزید کہا کہ دورے کے حوالے سے کوئی بات طے نہیں ہوئی اس لیے جون میں ٹیم کے پاکستان جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔