زینب مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر دکانداروں کا احتجاج
ہنگامہ آرائی سے ٹریفک جام ہوگیا، دکانوںکے باہر رکھے اضافی شوکیس اور شیڈ توڑ دیے گئے، پتھارے اور ٹھیلے ضبط
عبداللہ ہارون روڈ پر انسدادتجاوزات کے خلاف مشتعل پتھاریدارسڑک پر آگ لگاکر احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ، صدر زینب مارکیٹ کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے عبد اﷲ ہارون روڈ بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کیے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی ٹیم نے انسداد تجاوزات کے خاتمے کے لیے جمعرات کو آرٹلری میدان تھانے کی حدود انٹرنیشنل مارکیٹ ، زینب مارکیٹ اور اس سے متصل مارکیٹوں کی دکانوںکے باہر رکھے اضافی شوکیس ، شیڈ کے آگے لگے پتھاروں اور سڑک پر لگے ٹھیلوں کے خاتمے کے لیے متعدد شیڈ توڑ دیے جبکہ شوکیس ، پتھارے اور ٹھیلے ضبط کر کے اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرکوں میں لاد کر لے گئے ، کے ایم سی کی کارروائی کے خلاف دکانداروں اور پتھاریدار وں نے مشتعل ہوکرعبد اﷲ ہارون روڈ بلاک کر کے نعرے بازی شروع کر دی ، مظاہرین فوری طور پر آپریشن بند کر کے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر زینب مارکیٹ کے سامنے سڑک پر ٹائر اور پرانا فرنیچر نذر آتش کیا۔
احتجاج کرنے والے دکانداروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ انھوں نے گزشتہ کئی سالوں سے دکانوں پر شیڈ بھی لگائے ہوئے ہیں جبکہ دکانوں کے باہر کپڑوں کو شوکیس بھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ پتھارے اور ٹھیلے بھی لگائے ہوئے ہیں ، وہ تجاوزات کے بدلے کے ایم سی اور علاقہ پولیس کو ہفتے وار پیسے دیتے ہیں ، پولیس اور کے ایم سی کے لوگوں نے انھیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی اور اگر ضروری سمجھا گیا تو وہ انھیں کارروائی کرنے سے ایک دن قبل اپنے نمائندے کے ذریعے اطلاع کر دیں گے ، دکانداروں نے بتایا کہ کے ایم سی نے انھیں کارروائی کرنے سے قبل کسی قسم کا قانونی نوٹس نہیں دیا ، احتجاج کے باعث عبد اﷲ ہارون روڈ ، شاہراہ عراق ، زیب النسا اسٹریٹ ، کلب روڈ ، فوارہ چوک اور شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔