بیرونی ادائیگیاں سرکاری زرمبادلہ ذخائر 5 ارب ڈالر سے نیچے آگئے
4 اپریل کو ختم ہفتے میں مجموعی ذخائر 15 کروڑ 7 لاکھ گھٹ کر 9 ارب 71 کروڑ ڈالر رہے
4اپریل کو ختم ہفتے میں مجموعی ذخائر 15 کروڑ 7 لاکھ گھٹ کر 9 ارب 71 کروڑ ڈالر رہے۔ فوٹو: فائل
حکومت کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں مد میں 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے جانے کے باعث غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15کروڑ7لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح بھی5ارب ڈالر سے گرگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 کروڑ 7لاکھ ڈالر کمی سے 9ارب86کروڑ42لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 9 ارب71کروڑ35لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 5ارب17کروڑ16لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 4 ارب 94کروڑ32لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 69 کروڑ 26لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 4 ارب 77 کروڑ3لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے جبکہ اس دوران ملٹی لٹرل اور بائی لٹرل کی مد میں کوئی قابل ذکر وصولیاں نہیں ہوئیں۔