ترسیلات زر 9 ماہ میں 11 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

گزشتہ مالی سال سے 11.9 فیصد زائد ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے موصول ہوا،اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 19 فیصد اضافے سے1ارب33کروڑ ڈالر بھیجے۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ (جولائی تا مارچ) میں 11.9 فیصد کے اضافے سے 11 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 10ارب35کروڑ روپے سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں تھیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 14 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر ، سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 3391.27ملین ڈالر، 2288.92 ملین ڈالر، 1820.91 ملین ڈالر، 1632.21 ملین ڈالر، 1357.73ملین ڈالر اور 318.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا مارچ 2013کے دوران ان ممالک سے بالترتیب 2979.31ملین ڈالر، 2085.94 ملین ڈالر، 1636.66ملین ڈالر، 1434.97 ملین ڈالر، 1195.86 ملین ڈالر اور 269.04 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 772.8ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے 752.04ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2014 میں 19.48 فیصد کے اضافے سے 1ارب 33کروڑ 72 لاکھ 50ہزار ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئیں، گزشتہ ماہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر، سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 425.53ملین ڈالر، 262.00ملین ڈالر، 194.82ملین ڈالر، 166.46ملین ڈالر، 164.03ملین ڈالر اور 34.93 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ مارچ 2013 کے دوران ان ممالک سے بالترتیب 351.53 ملین ڈالر، 220.22 ملین ڈالر، 175.53ملین ڈالر، 150.22 ملین ڈالر، 128.36ملین ڈالر اور 26.43ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، گزشتہ ماہ ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 89.48ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story