کنیریا کی اپیل پر سماعت آج انگلینڈ میں شروع ہوگی
کرکٹ کی ساکھ کونقصان نہیں پہنچایا،انگلش بورڈ نے روزی روٹی چھین لی،اسپنر
کرکٹ کی ساکھ کونقصان نہیں پہنچایا،انگلش بورڈ نے روزی روٹی چھین لی،اسپنر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
تاحیات پابندی کیخلاف دانش کنیریا کی انگلینڈ کے کمرشل کورٹ میں اپیل کی سماعت جمعے سے شروع ہوگی، لیگ اسپنر نے کہا ہے کہ انگلش بورڈ نے ان کی روزی روٹی چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق مرون ویسٹ فیلڈ کو 2009 میں 6 ہزار پائونڈ کے عوض ایک اوور میں 12رنز دینے کی پاداش میں 4 ماہ کی جیل کاٹنا پڑی تھی، دانش کنیریا پرالزام تھاکہ انھوں نے اپنے کائونٹی کرکٹ کے اس ساتھی کو فکسنگ پر اکسایا اور بک میکرسے ملوایا، پاکستانی لیگ اسپنر پر انگلش بورڈ نے تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔ دانش کنیریا نے آخری کوشش کے طور پر کمرشل کورٹ میں اپیل کا مہنگا سودا کرتے ہوئے ساکھ بحال کرنے کی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں،ان کے کیس کی سماعت جمعے کو شروع ہوگی۔
دوسری طرف پاکستانی اسپنر ای سی بی سے کافی نالاں بھی دکھائی دیتے ہیں،اپنی تاحیات پابندی پر انھوں نے انگلش بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میںکنیریا نے کہا کہ میں نے ویسٹ فیلڈکوکچھ کرنے کیلیے مجبورنہیں کیا اورنہ کوئی ایسا کام کیا جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو، جب کچھ کیا ہی نہیں تو انگلش بورڈ کے کہنے پر اعتراف جرم اور معافی کس بات کی مانگوں۔ اسپنر نے ویسٹ فیلڈ سے متعلق سوال پرکہا کہ میں اس سے پوچھوں گا کہ تم نے میری پیٹھ میں چھراکیوں گھونپا، میرا شاندار کیریئر تباہ کیوں کیا،انگلش بورڈ نے میری کرکٹ چھین لی جو میری روزی روٹی ہے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ محمدعامر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، جیل بھی کاٹی، پیسر کے اورمیرے معاملے میں پاکستان کرکٹ نے امتیازی سلوک روا رکھا جو خاصا حوصلہ شکن ہے۔