قتل ثابت ہونے پرملزم کو17برس قید اور3لاکھ روپے جرمانہ

ملزم نے ستمبر2008کوساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مارکے دوران دکاندارکو ہلاک کردیا تھا۔

سیشن جج ملیرنے شوہرکے قتل میں ملوث مریم کی درخواست ضمانت مستردکردی فوتو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ڈکیتی اور مزاحمت پر قتل کے الزام میں ملوث ملزم دھنی بخش کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طورپر17برس قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید ڈیڑھ برس جیل میں رہنا ہوگا،استغاثہ کے مطابق ستمبر2008کوملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں واقع سیمنٹ کے ڈپو میں لوٹ مار کی تھی، مزاحمت پرفائرنگ کرکے دکاندارمحمد بخش کو ہلاک اورسکندرکو زخمی کردیا تھا، لوگوں نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔


جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی جاوید، برکت اورعبدالطیف فرار ہوگئے تھے،ملزمان کیخلاف تھانہ شاہ لطیف میں مقدمہ درج تھا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے شوہرکے قتل میں ملوث مسماۃ مریم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

استغاثہ کے مطابق29جون کوشوہر شہزاد حسن کو دوائی کے بہانے ڈاکٹرکے پاس جانے کا اصرار کیا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور لاش سہراب گوٹھ کے علاقے میں پھینک کر واپس اکیلی گھر آگئی تھی،شوہرکے ہمراہ نہ آنے پر اس نے بتایا کہ وہ اپنے کسی کام سے طارق روڑ چلے گئے ہیں،بعدازاں لاش ایدھی سرد خانے میں ملنے کی اطلاع پر مقتول کے بھائی ذوالفقار نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا ، دوران تفتیش ملزمہ نے جرم کا اعتراف کیا تھا ۔
Load Next Story