انگوٹھوں کے نشانات کی جلد تصدیق کریں سینیٹ کمیٹی سست روی پر نادرا کی سرزنش

ایک انگوٹھے سے ایک ہزار ووٹ ڈالے گئے، چیئرمین طلحہ محمود، بلاک شناختی کارڈز کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

کرپشن کی رقوم بیرون ملک منتقل کی جارہی ہیں،مزیداسکینڈل منظرعام پرلائینگے،ڈی جی ایف آئی اے کی بریفنگ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات میں پول کیے گئے ووٹوں کے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کاعمل جلدمکمل کیاجائے۔

اسپیشل برانچ کے اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، نادرا بلاک کیے گئے شناختی کارڈز پر جلدفیصلہ کرے۔ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی طلحہ محمودکی زیرصدارت ہواجس میںوزارت داخلہ، ایف آئی اے اورنادراحکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہ کرنے پرنادراحکام کی سرزنش کی۔ طلحہ محمود نے کہا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی اورایک انگوٹھے سے ہزارووٹ ڈالے گئے۔


ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستان میںکرپشن کرکے برطانیہ،یواے ای اورملائیشیاء رقوم منتقل کی جارہی ہیں،وہاں کی حکومتوں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال نے اربوںکی کرپشن کی ،بطورچیئرمین سی ڈی اے 3 رہائشی گھر،ایک کمرشل پلاٹ اور5 دیگرپلاٹس323 ملین روپے میں خریدے۔ ابوظبی ٹاوراسلام آباد میں فرخنداقبال کے21 فلیٹ ہیں۔ کرپشن کیسوں کے 3 مرکزی ملزمان اس وقت برطانیہ میں ہیں،ایف آئی اے مزیدکرپشن کیسوں کے اسکینڈل منظرعام پرلائیگی۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ بیت المال کااسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل زیدی 18کروڑروپے لیکربھاگ گیاہے۔ پاکستان کا قومی شناختی کارڈحاصل کرنیوالے غیر ملکیوں کی تعداد 10 سے 20 لاکھ ہے۔اسلام آبادپولیس حکام نے بتایا کہ2013ء کے دوران اسلام آبادمیں 8098 مقدمات درج کیے گئے جرائم میں ملوث 40 فیصدملزمان کوسزائیں ہوئیں۔کمیٹی کے رکن سابق وزیرداخلہ عبدالرحمان ملک نے دعویٰ کیاکہ الیکشن میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیاجائے اوردوماہ میں تحقیقات مکمل کی جائیں۔ چیئرمین نے محکمہ اوقاف میںکئے گئے گھپلوں کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اورپولیس کی ضروریات کاجائزہ لے کر قائمہ کمیٹی کوتجاویزارسال کی جائیں۔
Load Next Story