ایف آئی اے میں تمام افسرجاہل اور نکمے ہیں لاہورہائیکورٹ

صرف شکایت پرشہریوں کو پکڑنے کا اختیارکس نے دیا؟ایکس ای این کی بغیر ثبوت گرفتاری پربرہمی

صرف شکایت پرشہریوں کو پکڑنے کا اختیارکس نے دیا؟ایکس ای این کی بغیر ثبوت گرفتاری پربرہمی۔ فوٹو:فائل

MITHI:
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منظورملک نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی اے میں ڈائریکٹرسے لے کرنیچے تک تمام افسران جاہل ہیں۔


عدالت نے ثبوت کے بغیرگرفتارکی گئی محکمہ پبلک ورکس کی ایکس ای این حمیراخرم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دے دیا، جمعرات کو ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ حمیراخرم کے خلاف حلقہ این اے98گوجرانوالہ میں ترقیاتی اسکیموں میں4کروڑ 90لاکھ کی کرپشن کا الزام ہے۔

انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمہ کیخلاف چالان جمع کرایا جائے گا، عدالت نے مقدمے کے حقائق پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ایف آئی اے میں نکمے افسران ہیں، جب خاتون کیخلاف کوئی ثبوت ہی نہیں تو پھراسے گرفتار کیوں کیا گیا، ایف آئی اے کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ صرف شکایت پر شہریوں کوگرفتار کرلے، دریں اثنا ڈویژن بینچ نے گوجرانوالہ کی بیگناہ خاتون کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ بدقسمتی سے پولیس میں شریف شہریوں کوجھوٹے مقدمات میں پھنسانے کارجحان بڑھ رہاہے۔
Load Next Story