زکوٰۃ کی تقسیم میں شفافیت پی پی کا بڑا کارنامہ ہے زاہد علوی
حیدرآباد کے تعلیمی اداروں کے رہنما مستحق طالبعلموںکو زکوٰۃ فنڈ سے محروم نہ کریں۔
حیدرآباد: جسٹس (ر) زاہد قربان علوی مورا اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں فوٹو : ایکسپریس
سندھ زکوٰۃ کونسل کے چیئرمین جسٹس(ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ زکوٰۃ کی تقسیم مذہبی فریضہ ہے۔
اس سے نہ صرف غریب و مستحقین بلکہ سندھ کے سیکڑوں طالبعلموں کی مالی مدد کی جا رہی ہے۔
گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج حیدرآباد کے مستحق طالبعلموں میں مورا اسکالر شپ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا پیپلز پارٹی کا بڑا کارنامہ ہے، کیونکہ ماضی کی حکومتوں میں غریبوں کو محکمہ زکوٰۃ سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھیں۔
انہوں نے حیدرآباد کے تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کی عدم دلچسپی پر دکھ اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زوردیاکہ وہ مستحق طالبعلموںکو زکوٰۃ فنڈ سے محروم نہ کریں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ خود متحرک ہو کر اس ضمن میں محکمہ زکوٰۃ حیدرآباد سے تعاون کرے۔
پیپلز پارٹی حیدرآبادکے رہنما صدر امان اللہ سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے نوجوانوں کیلیے روزگار کے دروازے کھل جاتے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کے مختلف محکموں سے برطرف کیے گئے ہزاروں ملازمین کا روزگار بحال کیا اور مزید تقریباً ایک لاکھ بیروزگاروں کو مختلف سرکاری محکموں میں روزگار دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے کارکنوں کو پلاٹ اور گھر دینا بھی شروع کر دیے ہیں۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے مستحق طالمعلموں میں مورا اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے۔