ایس ای سی پی نے فیس وصولی کیلیے آن لائن سروس شروع کردی
ایس ای سی پی کو کسی بھی قسم کی انضباطی دستاویزات ای سروس کی سہولت کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں
ایس ای سی پی کو کسی بھی قسم کی انضباطی دستاویزات ای سروس کی سہولت کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ای سروس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے تمام اقسام کی انضباطی اور دیگر فیسوں کو جمع کرانے کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔
ایسے تمام افراد جو ایم سی بی بینک میں اپنا اکائونٹ رکھتے ہیں بینک کی انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے تمام اقسام کی انضباطی فیسوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں، ایس ای سی پی کو کسی بھی قسم کی انضباطی دستاویزات ای سروس کی سہولت کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ متعلقہ دستاویزات کی فیس ادا کرنے کے لیے بھی ای سروس کو ہی استعمال کرتے ہوئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے فیس چالان ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، چالان فارم پر دیا گیا چالان نمبر، اپنے آن لائن بینک اکائونٹ میں موجود فنڈز ٹرانسفر کے آپشن میں انٹر کر کے ریگولیٹری فیس ادا کر سکتے ہیں۔
آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت کے ساتھ اب صارفین اور سرمایہ کار کسی بھی جگہ سے انضباطی دستاویزات جمع کراسکیں گے اور اس کے لیے انہیں ایس ای سی پی کے دفاتر یا بینک تک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر، فیسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لیے دیگر آپشن پر بھی کام کر رہا ہے جس کے بعد سرمایہ کار کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بھی انضباطی فیس ادا کر سکیں گے، شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے پیش نظر، آن لائن فیسوں کی ادائیگیوں سے متعلق گائیڈ لائن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کر دی گئی ہے۔