سندھ بھر میں سی این جی بندش کا دورانیہ ایک روز کم کرنے کا اعلان
کراچی میں پیر اورجمعرات، اندرون سندھ منگل اور ہفتہ کو سی این جی نہیں ملے گی، اطلاق 21 اپریل سے ہوگا
سی این جی اسٹیشنز مالکان گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے حکومت یا اوگرا سے بات کریں، ایم ڈی سوئی سدرن۔ فوٹو: فائل
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں21 اپریل سے گیس کی بندش کا دورانیہ 3روز سے کم کرکے 2 روز کیا جارہا ہے۔
کراچی میں پیر اور جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس بند رہے گی جبکہ اندرون سندھ منگل اور ہفتہ کو سی این جی بند رکھی جائے گی، ایس ایس جی سی کو گیس کو خریدنے یا فروخت کرنے کا اختیار نہیں ہے، سی این جی اسٹیشنز مالکان گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے حکومت یا اوگرا سے بات کریں تاہم آثار ہیں کہ گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی جبکہ ایل این جی بھی مہنگی ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے سے خطاب کے دوران کیا تاہم شاہد خاقان عباسی اپنے قریبی عزیز کے انتقال کے سبب تقریب میں شرکت کے لیے کراچی نہ آ سکے۔
البتہ تقریب میں موجود سی این جی اسٹیشنز مالکان نے وفاقی وزیر کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ تقریب سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سدرن زون شبیرایچ سلیمان جی، مرکزی چیئرمین پرویز خٹک، سابق چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ، سمیرگلزار،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی خطاب کیا۔ ایس ایس جی سی کے ایم ڈی زہیرصدیقی نے کہاکہ توقع کے مطابق زرغون اور نعمت سے ابھی تک گیس سسٹم میں نہیں آسکی جس کی وجہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے تاہم بھٹ فیلڈ سے گیس کی فراہمی آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گی۔
میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کا حامی ہوں کیونکہ اس سیکٹر سے ہمیں بلوں کی ریکوری میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور ان پر زیادہ کوئی بقایا جات بھی نہیں ہیں، اگر ہمارے پاس گیس ہوتو ہم ہفتے کے ساتوں دن اور 24گھنٹے گیس فراہم کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ گیس کا شارٹ فال کم ہورہا ہے، اگست تا ستمبر میں شارٹ فال بہتر ہوگا اور لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی میں1150ایم ایم سی ایف ڈی گیس آرہی ہے، سردیوں میں طلب 1450ایم ایم سی ایف ڈی ہوجاتی ہے، گرمیوں میں گیس کا استعمال کم175 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوجاتا ہے،کراچی میں سردی زیادہ پڑنے سے گیس کا استعمال زیادہ رہا ہے جبکہ بلوچستان میں اب بھی رات کو سردی ہے جس کی وجہ سے معمول کے مقابلے میں دگنی گیس استعمال ہورہی ہے تاہم اپریل کے اختتام تک حالات میں بہتری آئے گی۔ شبیرایچ سلیمان جی نے کہا کہ نعمت گیس فیلڈ سے40ایم ایم سی ایف ڈی اور زرغون گیس فیلڈ سے25ایم ایم سی ایف ڈی گیس آنے کے بعد گیس کی سپلائی میں مزید بہتر آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں45لاکھ گاڑیاں سی این جی پر چل رہی ہیں جس سے 80 فیصد افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔