اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائیاں 21 ملزمان گرفتار

3روز میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 2ملزمان مقابلے میں مارے گئے

ڈی آئی جی سلطان خواجہ گرفتار ملزمان اور برآمد کی جانیوالی گاڑیوں کی تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اینٹی کار لفٹنگ سیل نے 3 دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری و چھینی ہوئی ڈیڑھ درجن موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔


مذکورہ کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ شہر میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری ہونے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کیلیے موثر حکمت عملی مرتب دی جائے جس پر اے سی ایل سی کی مختلف ٹیموں نے اپنی کارروائیاں کیں جن میں 9 اپریل کو نارتھ ناظم آباد اے میٹرک بورڈ آفس کے قریب اے سی ایل سی کی ٹیم نے ٹریکر کمپنی کی نشاندہی اور رینجرز کی مدد سے مقابلے کے بعد 2 بین الصوبائی کار لفٹر محمد صدیق اور مصنف خان کو مار گرایا، فیروز آباد کے علاقے سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی، ایک اور کارروائی میں اے سی ایل سی کی ٹم نے3ملزمان مختیار چانڈیو، امتیاز چانڈیو اور عابد خان کو گرفتار کر کے3گاڑیاں،3موٹر سائیکلیں، 11 لاکھ 37 ہزار روپے نقد برآمد کیے۔

دیگر کارروائیوں میں خدا بخش عرف پپو اور منیر احمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمات درج ہیں، لانڈھی اے سی ایل سی کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ سے وابستہ 2 ملزمان مختار گوپانگ اور زبیر عباسی کو گرفتار کرکے3کاریں اور اسلحہ برآمد کرلیا،گلشن اقبال میں اے سی ایل سی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم مور مگسی، گوپانگ اور زبیر عباسی کو کو گرفتار کرکے3کاریں اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان ڈسٹرکٹ ملیر میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم مور مگسی8مقدمات میں مفرور تھا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 مختلف اقسام کے ہتھار اور ماسٹر چابیاں ملے ہیں، اے سی ایل سی ٹیم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان8مقدمات میں مفرور بھی ہے،ڈی آئی جی سی آئی اے کی جانب سے کارکردگی کرنے والی ہر پولیس پارٹی کو 20ہزار روپے اور تعریفی سند تقسیم کی گئیں۔
Load Next Story