آئی پی ایل اسکینڈل عدالت کا دھونی کے بیان کی کاپی دینے سے انکار

آئندہ سماعت 16 اپریل کو ہوگی، تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیم بنائی جائے، سمپتھ کمار

تحقیقاتی ٹیم نے دھونی کی معزولی سے متعلق ریکارڈنگ سننے کی بی سی سی آئی کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کی دھونی اور سری نواسن کے بیانات کی کاپی دینے کی درخواست مسترد کردی۔

آئندہ سماعت 16 اپریل کو ہوگی، آئی پی ایل میں جوئے اور میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے معطل آئی پی ایس افسر نے پردہ پوشی کا الزام لگایا ہے، سمپتھ کمار چاہتے ہیںکہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بی سی سی آئی اور آئی پی ایل میچ فکسنگ اور جوئے کے اسکینڈل میں ملوث پلیئرز کی تفتیش کرے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گذشتہ جمعے کو کہا ہے کہ وہ ایم ایس دھونی ، بورڈ پریذیڈنٹ اور سی ایس کے اونر این سری نواسن کے آڈیو ریکارڈنگ بیانات کی ایک کاپی حاصل کرنے کی بی سی سی آئی کی درخواست کی سماعت 16 اپریل کو کرے گی۔


سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میں جوئے اور فکسنگ اسکینڈل کی تحقیق کرنیوالے جسٹس مدگال پینل کے سامنے دھونی کی معزولی سے متعلق ریکارڈنگ سننے کی بی سی سی آئی کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔ جسٹس اے کے پٹنائک اور جسٹس جے ایس کھیہار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بی سی سی آئی وکلا کو بتایا کہ وہ 16 اپریل کو آئی پی ایل اسکینڈل مقدمے کی سماعت کے دوران بیانات حوالے کرنے کی ضرورت کا جائزہ لیں گے۔ بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے مدگال کمیٹی کے سامنے ایم ایس دھونی کی معزولی کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی جو آئی پی ایل میں جوئے اور فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔

بی سی سی آئی بھارتی کپتان، بورڈ سربراہ کی حیثیت سے الگ کیے جانیوالے این سری نواسن اور آئی پی ایل سی او او سندر رامن کی آڈیو ریکارڈنگزکومانیٹرکرناچاہتا ہے۔ معزز عدالت نے اس کی سماعت کا عندیہ دیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بہار کے آدیتیہ ورما کی نمائندگی کرنیوالے سینئر وکیل ہریش سالوے نے اس سے قبل چنئی سپر کنگز کے کپتان پر آئی پی ایل کے پچھلے سیزن میں جوے اور میچ فکسنگ میں سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے کردار سے متعلق الزام لگایا تھا۔دریں اثنا معطل آئی پی ایس افسر جی سمپتھ کمار نے آئی پی ایل میں جوئے اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نامزد کرنے کیلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا ہے،تامل ناڈو کے اہم سابق پولیس افسر سمپتھ کمار نے آئی پی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں لیکن ان کا تبادلہ کرنے کے بعد بغیر کسی وجہ معطل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story