بھارت سے کرکٹ کھیلیں مگرقومی وقارپرسمجھوتہ نہیں ذکا اشرف

نجم سیٹھی دبئی سے لایاہوابیگ کھولیں گے توپتہ چلے گاکہ وہ کیاکیاتحفے لائے ہیں؟ایازخان

پی سی بی کی موجودہ باڈی غیرآئینی ہے،عامرسہیل، محمدالیاس کی خبر سے آگے میں گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ کھیلناچاہیے مگرقومی وقارپرسمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔


ایکسپریس نیوزکے پروگرام خبرسے آگے میں میزبان نبیلہ سندھوسے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ میں نے بگ تھری کے سامنے جوموقف اپنایاتھاوہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی آوازتھی، بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریزنہ کھیلی توکون ذمے دارہوگا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب پی سی بی کاعہدہ سنبھالاتوتب اس کے ذخائر4ارب روپے کے تھے، جسے5 ارب پرچھوڑا، بے جا اخراجات نہ ہوں توپی سی بی دیوالیہ نہیں ہوگا تاہم یہاں 10،12ہزارروپے والے ملازمین نکالے جارہے ہیں جبکہ لاکھوں روپے والے رکھے جارہے ہیں۔ روزنامہ ایکسپریس کے سینئرایڈیٹرایازخان نے کہاکہ نجم سیٹھی دبئی سے لایا ہوا بیگ کھولیں گے توپتہ چلے گاکہ وہ پاکستان کیلیے کیاکیا تحفے لائے ہیں؟ انھوں نے بہرحال پتے کی بات کردی ہے کہ حکومت بھارت سے بہترتعلقات چاہتی ہے ۔

تاہم میں یہ بتادوں کہ کرکٹ تعلقات بورڈزکے اختیارمیں نہیں ہے۔ سابق کپتان عامرسہیل نے کہاکہ پی سی بی کی موجودباڈی غیرآئینی ہے، طیاریمیں خرابی ہوتوپنکچرلگانے والے کے پاس نہیں بھیجتے بلکہ انجنیئرکوبلاتے ہیں۔ عامرنے مزیدکہاکہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کایہ وقت نہیں ہے، وہاں انتخابات کے دوران پاکستان کے خلاف کتنی باتیں کی جارہی ہیں۔ سابق سیلیکٹرمحمدالیاس نے کہاکہ میں ذکا اشرف کوبدستورچیئرمین پی سی بی سمجھتاہوں، جوشخص بھارت جاکریہ کہے کہ پاکستان ناکام ریاست ہے اوروہ پاک فوج کے خلاف لڑے تواس سے ہم کیاتوقع کرسکتے ہیں؟ پاکستان کرکٹ کی منصوبہ بندی اصل چیئرمین کرتاہے، نجم سیٹھی بتائیں کہ سری نواسن وہاں کیاکررہاتھاجو بھارتی سپریم کورٹ نے اسے ہٹا دیا ہے۔
Load Next Story