ملکی مسائل عارضی ہیں سرمایہ کاری میں چھوٹی موٹی رکاوٹیں دور کرینگے نواز شریف
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی،چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے، میڈیا سے گفتگو
سنیا:وزیر اعظم نواز شریف سے ساہیوال میں پاور پروجیکٹ پر کام کرنیوالی کمپنیوں کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ فوٹو: این این آئی
KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوںکی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی۔
پاکستان میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔ چین کی ممتازٹیکسٹائل کمپنی آریووائی آئی گروپ کے چیئرمین کیوئی یافی اور پاور کمپنی ہواننگ شاندے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر وانگ وینگ زونگ سے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کوتیزی سے ترقی ملے گی۔ چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں اور تعاون فراہم کرنے کایقین دلاتے ہوئے انھوںنے کہاکہ چھوٹی موٹی رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا۔ اس موقع پرفریقین نے ساہیوال پاورپلانٹ میںسرمایہ کاری کی دستاویزات کابھی تبادلہ کیا۔
وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ چینی کنسورشیم نے ساہیوال پاورپلانٹ میںسرمایہ کاری پراتفاق کیاہے جوتوانائی کے منصوبوںمیں ایک اورسنگ میل ہے۔ منصوبے کی تعمیراس سال مئی میںشروع ہوگی اور 2016 میں تکمیل ہوگی۔ اس سے660میگاواٹ کے2پاور پلانٹس کے ساتھ مجموعی طورپر 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بتایاگیا ہے کہ چینی کمپنیوںنے پاکستان میں توانائی کے شعبے میںسرمایہ کاری کے لیے کنسورشیم بنانے کافیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اورچینی کنسورشیم میں 1320میگاواٹ کے منصوبے کی دستاویزات کاتبادلہ کیاگیا۔