ملک میں مارشل لا دوبارہ لگا تو تباہی ہوگی عمران خان
مارشل لا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کینسرکاعلاج ڈسپنسری سے کرائے،چیئرمین تحریک انصاف
مارشل لا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کینسرکاعلاج ڈسپنسری سے کرائے،چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگا تو پاکستان کی تباہی ہوگی، اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں۔
انھوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مارشل لا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کینسرکاعلاج ڈسپنسری سے کرائے،کسی بھی ملک کے اندرمسائل ہوتے ہی ہیں، وہاں تھوڑی دیرکیلیے مارشل لالگ جاتا ہے،اس سے بظاہریہی لگتا ہے ملک بہتر ہوگیا ہے مگر اسکے بعددرحقیقت حالات مزیدبگڑجاتے ہیں۔