شائقین کے ویزے بھارتی ہائی کمیشن کا بورڈ سے رابطہ
دسمبر میں شیڈول سیریز کے حوالے سے اعلی حکام میں جلد میٹنگ ہوگی، ندیم سرور
دسمبر میں شیڈول سیریز کے حوالے سے اعلی حکام میں جلد میٹنگ ہوگی، ندیم سرور فوٹو: بی بی سی
رواں برس دسمبر میں شیڈول پا ک بھارت کرکٹ سیریز میں پاکستانی شائقین کے ویزوں کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پی سی بی حکام سے رابطہ کرلیا۔
ہائی کمیشن نے پی سی بی حکام کو فون کرکے ویزوں کے سلسلہ میں دونوں حکام کی میٹنگ منعقد کرنے کوکہا ہے، پی سی بی کے ترجمان ندیم سرور کے مطابق جلد ہی پی سی بی اور بھارتی ہائی کمیشن حکام کے مابین میٹنگ ہوگی جس میں شائقین کرکٹ کے لیے ویزوں کے معاملات طے کیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران درخواست کی تھی کہ وہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کو دیکھنے کے خواہش مند پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے کی سہولت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔بھارتی وزیر خارجہ نے ویزوں کے اجرا کے سلسلہ میں اپنی بھرپورسپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پی سی بی کے چیئرمین نے اپنے بیان میںکہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین انڈیا میں ہونے والی کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کے شائقین کے لیے بہت اہم ہے ۔دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے میچز تاریخی ہوتے ہیں اور ہر کوئی ان کو دیکھنا چاہتا ہے اس لیے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو انہیں میچ دیکھنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنی چاہئے.
انھوں نے کہاکہ وہ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کی حمایت اور وعدہ کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ کے مشکور ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلیے 22 دسمبر کو نئی دہلی پہنچے گی۔ ٹور کا اختتام 6 جنوری 2013 کو ہوگا ۔