آئی پی ایل وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈز کو ابوظہبی میں جوائن کرلیا

میں کے کے آر بوائز کے ساتھ اپنے پہلے پریکٹس سیشن کے لیے روانہ ہورہا ہوں، وسیم اکرم کی ٹوئٹ

وسیم اکرم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں شریک نہیں ہو پائے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ باقاعدہ کام شروع کردیا، بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم آئی پی ایل کے پہلے حصے کیلیے متحدہ عرب امارات پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے جس نے باقاعدہ پریکٹس شروع کردی ہے۔


وسیم اکرم نے بھی ایک سیزن کی تعطل کے بعد پھر سے اپنا کام شروع کردیا ہے، ٹریننگ کیمپ میں جانے سے قبل انھوں نے ٹویٹر پر کہا کہ میں کے کے آر بوائز کے ساتھ اپنے پہلے پریکٹس سیشن کے لیے روانہ ہورہا ہوں، میں بالکل تازہ دم اور خود کو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔یاد رہے کہ وسیم اکرم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں شریک نہیں ہو پائے تھے۔
Load Next Story