11 مئی کو مظاہرے ہونگے انقلاب کا لائحہ عمل دوں گا طاہرالقادری
مشرف کا مقدمہ ذاتی عناد پر چلایاجارہا ہے،فوج کا مورال کم کیاجارہاہے جو ایک بڑی سازش ہے
مشرف کا مقدمہ ذاتی عناد پر چلایاجارہا ہے،فوج کا مورال کم کیاجارہاہے جو ایک بڑی سازش ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
FAISALABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، اس دن انقلاب کا لائحہ عمل دوں گا، حکمران ریاست کے نمائندے نہیں، دہشتگردوں کا سیاسی چہرہ ہیں۔
دہشتگردوں نے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو تحفظ دیا، اب حکمران ان کو محفوظ علاقہ دینا چاہتے ہیں، اب سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں، اب حکمرانوں سے بات نہیں عوامی ٹیک اوور ہوگا۔ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو مزید 6ماہ مل گئے تو ملک برباد ہو جائے گا اورسنوارے جانے کے قابل نہیں رہے گا۔
طالبان مذاکرات اور پرویز مشرف کے ٹرائل کی آڑ میں حکمران قومی اداروں کی نج کاری کے ذریعے اربوں کما رہے ہیں، آئین کی معطلی کا مقدمہ 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے اور اس میں جنر ل مشرف کے ساتھ دیگر کو بھی شامل کیا جانا چاہئے جنہوںنے 12اکتوبر 1999کو کسی بھی حیثیت اور انداز میں ان کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا مقدمہ ذاتی عناد پر چلایا جا رہا ہے، فوج کا مورال کم کیا جا رہا ہے جو ایک بہت بڑی سازش ہے جس کا اسکرپٹ باہر لکھا گیا ہے۔