چلی کے جنگل میں لگنے والی آگ سے 4 افراد ہلاک 500 سے زائد مکانات جل کر خاکستر
چلی کے صدر نے متاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
آگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی
چلی کے پورٹ سٹی والپرائسو میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خوفناک آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، آگ کے نتیجے میں 500 سے زائد مکانات جل کر راکھ بن گئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، متاثرہ علاقے سے 3000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ کی وجہ سے والپرائسو کے قریبی علاقوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جب کہ چلی کی صدر مشل بیچلیٹ نے جنگل میں لگنے والی سے متاثر علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔