کشمیر کی طرح جونا گڑھ بھی پاکستان کا حصہ ہےمقررین
حکمراں بھارت سے دوستی کے بجائے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لینے کیلیے بات کریں۔
جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے ارکان کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں فوٹو : ایکسپریس
جونا گڑھ پاکستان کا حصہ ہے، اقوام متحدہ جونا گڑھ سے بھارتی قبضہ ختم کرائے
پاکستانی حکمراں و سیاست داں کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر اٹھائیں، حکمراں بھارت سے دوستی اور تجارتی معاہدے کرنے کے بجائے بھارت سے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لینے کیلیے بات کریں، نواب آف جونا گڑھ جو پاکستان کی محبت میں اپنی ریاست اور جائیداد سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئے ہیں۔
ان کی مراعات بحال کی جائیں اور انھیں گورنر بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس کلب کے سامنے''یوم یکجہتی جونا گڑھ'' کے موقع پر جونا گڑھ ہائوس سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی سے جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ساندھ، جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب، ملی یکجہتی کونسل کے محمد بلال حیدر اور دفاع پاکستان کونسل کے حافظ کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا، ریلی میں جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
محمد اقبال نے کہا کہ کشمیر کی طرح جونا گڑھ بھی پاکستان کا حصہ ہے اس کو آج فراموش نہ کیا جائے، محمد بلال حیدر نے کہا کہ کراچی میں20لاکھ سے زائد جونا گڑھی آباد ہیں، حکومت ان کے مسائل حل کرے۔