سلمان خان فلم ’’کک‘‘ کی اختتامی شوٹنگز کیلیے پولینڈ پہنچ گئے

بالی ووڈ اداکارہ گنداس کی پل سے کودنے اور ہیلی کاپٹر حادثہ کے مناظر عکسبند کرائیں گے

فلم کی دیگرکاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، رندیپ ہودا، نواز الدین صدیقی، ارچنا پورن سنگھ اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم ''کک'' کی اختتامی عکسبندی کے لیے پولینڈ پہنچ گئے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ''کک'' کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لیے پولینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گنداس کی پل سے کودنے اور ہیلی کاپٹر حادثہ کے مناظر عکسبند کرائیں گے، یہ فلم کے اختتامی مناظر ہونگے۔ فلم کے ہدایتکار و پروڈیوسر ساجد نادیہ والا ہیں۔ یہ ان کی پہلی ہدایت کردہ فلم ہے۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، رندیپ ہودا، نواز الدین صدیقی، ارچنا پورن سنگھ اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
Load Next Story