اقوام متحدہ یہود ونصاریٰ مسلمانوں کی ایمانی حرارت چیک کرنے کیلیے سازشیں کرتے ہیں محمد ثروت اعجاز قادری۔

یہود ونصاریٰ مسلمانوں کی ایمانی حرارت چیک کرنے کیلیے سازشیں کرتے ہیں، محمد ثروت اعجاز قادری۔

یہود ونصاریٰ مسلمانوں کی ایمانی حرارت چیک کرنے کیلیے سازشیں کرتے ہیں، محمد ثروت اعجاز قادری۔ فوٹو: محمد نعمان

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ایمان کی حرارت چیک کرنے کیلیے سرکار دو عالم اور دین اسلام کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

جو کہ اسلام دشمن عمل ہے ،عاشقان رسول ؐ نے ہمیشہ یہ ثابت کیاہے کہ وہ سرکاردوعالم پر اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت کو برادشت نہیں کرسکتے، امریکا اور اقوام متحدہ نے محسن انسانیت کی توہین پر مبنی فلم پر پابندی عائد نہ کی تو نہ رکنے والا احتجاج شروع ہو جائے گا۔


حکومت امریکی سفیر کو طلب کرکے نہ صرف سخت احتجاج کرے بلکہ امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، توہین رسالت اور توہین اسلام پر مبنی امریکی فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑک اٹھے ہیں،غیور مسلمان کسی صورت بھی توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتے دین اسلام میں ایسے گستاخ کی سزا صرف موت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
Load Next Story