فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلیے معیار اپنانا ہوگا جیا علی
حالیہ بنائی جانیوالی چند فلموں کا معیار اتنا گرا ہے کہ کوئی سینما جگہ دینے کے لیے تیار نہیں، اداکارہ
حالیہ بنائی جانیوالی چند فلموں کا معیار اتنا گرا ہے کہ کوئی سینما جگہ دینے کے لیے تیار نہیں۔ فوٹو: فائل
اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا۔
بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران جیا علی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔