آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے انتخاب میں کراچی تاجر اتحاد اور سندھ تاجر اتحاد مد مقابل

انتخابات آج آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں منعقد ہورہے ہیں۔

انتخابات آج آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں منعقد ہورہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخاب میں کراچی تاجر اتحاد اور سندھ تاجر اتحاد مدِ مقابل آگئے ہیں۔


سندھ تاجر اتحاد کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسماعیل لالپوریا، آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے گزشتہ تین مرتبہ صدر منتخب ہونے والے طیب علی کے مقابل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات آج(بروز پیر) آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں منعقد ہورہے ہیں۔ انتخابات میں تاجروں کے دو مخالف گروپوں کے مابین زبردست معرکہ آرائی کی توقع کی جارہی ہے۔

طیب علی کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کے حمایت یافتہ اور اسماعیل لالپوریا کو سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کی حمایت حاصل ہے۔ تاجروں کی رائے کے مطابق دونوں گروپ تاجر برادری میں اپنی حقیقی نمائند گی کے دعویدار اور اپنے مخالف گروپ کو غیرنمائندہ قرار دیتے رہے ہیں۔ سندھ تاجر اتحاد کے وجود میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے کسی مرکزی عہدیدار کو کسی مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شامل ہوکر اپنی حقیقی طاقت ظاہر کرنے کا موقع ملا ہے۔
Load Next Story