عمارگروپ نے نئے پروجیکٹ علماٹائون ہومز کا افتتاح کردیا

پروجیکٹ میں 12 سے 18 مرلے پر 3 سے 4 بیڈرومز کے لگژی گھربنائے جائینگے۔

پروجیکٹ میں 12 سے 18 مرلے پر 3 سے 4 بیڈرومز کے لگژی گھربنائے جائینگے, فوٹو: اے ایف پی

دنیامیں بلندترین عمارتیںبنانے والی بین الاقوامی تعمیراتی کمپنی عمارگروپ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی کے درمیان اپنے ایک نئے شاہکار پروجیکٹ علما ٹائون ہومزکا افتتاح کینان ویوزمیں دو روزہ فیملی فن فیئرکے ساتھ کردیاہے۔


عمار پاکستان کے مطابق اس پروجیکٹ میںپروجیکٹ میں 12 سے 18 مرلے پر 3 سے 4 بیڈرومز کے لگژی گھربنائے جارہے ہیں،جن میںدنیا کی جدیدترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ میںچار ڈیزائن پرمشتمل گھربنائے جائینگے۔ عمارپاکستان کے نمائندے کے مطابق اس پروجیکٹ میں رہائشیوں کو تمام سہولتیں جن میں اسپتال،اعلی تعلیمی ادارے، شاپنگ مال،مساجد،بچوں اور بڑوں کی تفریح کیلیے خوبصورت گرائونڈز، شاندارکشادہ سڑکیںپرامن ماحول، سیکیورٹی کا بہترین انتظام مہیاکیاجائے گا۔
Load Next Story