فلموں میں منفی کردار نبھانے پر خوش ہوں پریم چوپڑا

1960ء میں ’’تیری منزل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، ولن کی شناخت بھی کسی کسی کو ملتی ہے

1960ء میں ’’تیری منزل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، ولن کی شناخت بھی کسی کسی کو ملتی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں منفی کردار نبھانے پر خوش ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انھوں نے 1960 میں فلم ''تیری منزل'' سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کیریئر کے دوران کئی فلموں میں ویلن کا کردار نبھایا، انھیں بطور ویلن فلم انڈسٹری اور مداحوں میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ اداکار نے کہا کہ انھیں ویلن کا کردار نبھانے پر کوئی پچھتاوا نہیں اور وہ خوش ہیں کیونکہ یہ شناخت بھی کسی کسی کو ملتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کردار نبھائے جس کی وجہ سے ان کی انڈسٹری میں عزت ہے۔ اداکار کی سپرہٹ فلموں میں تیری منزل، وہ کون تھی اور دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story